صوبے میں اس وقت کوئی بھی شخص اغوا ءنہیں، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار

جگہ Nov 26, 2026 IDOPRESS

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ صوبے میں اس وقت کوئی بھی شخص اغواء نہیں ہے۔

کراچی میں قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس کے بعد صوبائی وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ سندھ میں صرف ایک ماورائے عدالت قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔سندھ میں اس وقت کوئی بھی شخص اغواء نہیں ہے، پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن کےلیے کوئی مؤثر قانون موجود نہیں۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق ضیاء لنجار نے مزید کہا کہ سندھ میں گریڈ 18 اور 19 کے 41 افسران کی کمی تھی، وفاق نے ہمارے 5 افسران بلوچستان بھیج دیئے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزیراعظم سے درخواست ہے کہ ان افسران کو واپس بلایا جائے، افسران کی کمی پوری کرنے کے لیے مزید افسران بھیجے جائیں۔جاری اشتہار کے تحت جس ضلع میں جتنی اسامیاں مختص تھیں، اسی حساب سے بھرتیاں کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 29 نومبر کو ریلی کے حوالے سے جئے سندھ تحریک کی درخواست محکمہ داخلہ سندھ کو موصول ہوئی ہے، ایم کیو ایم کی جانب سے تاحال کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔کوشش کریں گے کہ ایم کیو ایم سے دوبارہ رابطہ کرکے ریلی ملتوی کروائی جائے، اگر ریلی ملتوی نہیں کی گئی تو پھر دیکھیں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں