امریکا نے بھارت کو روسی تیل کی خریداری پر دی گئی رعایت ختم کردی

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا نے بھارت کو روسی تیل خریدنے کے لیے دی گئی پابندیوں میں رعایت ختم کرنے کا اعلان کردیا۔  بھارتی جریدے کے مطابق

ٹیک Apr 17, 2026 IDOPRESS

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا نے بھارت کو روسی تیل خریدنے کے لیے دی گئی پابندیوں میں رعایت ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی جریدے کے مطابق امریکی رعایت کے بعد بھارتی ریفائنریوں نے 3کروڑ بیرل روسی تیل کے آرڈرز دے رکھے ہیں۔

امریکی وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے 11مارچ سے قبل خریدے گئے رعایتی تیل کے سودوں کی مدت اب ختم ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے بھارت کو روس سے تیل خریدنے کے لیے ایک ماہ کی عارضی اجازت دی تھی۔

امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بھارت کو روس سے نئے سودے کی اجازت نہیں ہوگی اور بھارت پہلے سے سمندر میں موجود تیل ہی خرید سکے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں