سونا 1500روپے فی تولہ مہنگا

ٹیک Jun 4, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں سونے کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں، آج سونا فی تولہ ایک ہزار 500 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے ساتھ ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 69 ہزار 285 روپے ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 ہزار 305 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 2 ہزار 335 روپے ہو گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالرز کے اضافے سے 4468 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی تھی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں