مری کے گیسٹ ہاؤس سے خواجہ سرا کی لاش برآمد

ٹیک Sep 20, 2026 IDOPRESS

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مری کے گیسٹ ہاؤس سے خواجہ سرا کی لاش ملی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا 2 روز سےگیسٹ ہاؤس میں مقیم تھا جبکہ مقتول کے گلے پر تیز دھار آلے کے زخم موجود ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم سے سامنے آئے گی تاہم گیسٹ ہاؤس اور اطراف کے علاقوں کی سی سی ٹی وی ویڈیوزحاصل کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ مقتول کی آخری نقل و حرکت اور رابطے میں رہنے والے افراد کی تفصیلات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں