پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے وفاق کو خط لکھ دیا

ٹیک Sep 23, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر صوبے میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات جاری ہیں اور پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے وفاق کو خط لکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ محکمہ داخلہ نے راولپنڈی، اٹک، جہلم اور میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی ہے جب کہ صوبائی حکومت نے راولپنڈی میں بھی فوج کی تعیناتی بھی مانگی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تعیناتی کی درخواست کی ہے، خط میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی 5 اکتوبر تک مانگی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں