ڈاکٹرز سے ہفتے میں 102 گھنٹے تک کام لینا غیر انسانی ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

ٹیک Sep 23, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ڈاکٹرز سے ہفتے میں 102 گھنٹے تک کام لینے کو غیر انسانی قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں طویل ڈیوٹی اوقات کے ڈاکٹروں کی چوکسی اور کارکردگی پر اثرات کی نشاندہی کی گئی۔

عدالت نے معاملہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل( پی ایم ڈی سی) کے سپرد کرتے ہوئے کونسل کو جائزہ لینے اور اپنی سفارشات حکومت کو بھجوانے کی ہدایت جاری کی۔

اس حوالے سے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹرز سے ہفتے میں 102 گھنٹے تک کام لینا غیر انسانی ہے، اس معاملے پر متعلقہ ریگولیٹری اور حکومتی اداروں کو غور کرنا چاہیے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں