ایران کے پڑوسی ممالک کا کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتکاری عمل کی بحالی پر زور

ٹیک Sep 23, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے 4 پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارت کاری کے عمل کو بحال کرنے پر زور دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر سعودی عرب، ترکیے اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے مشاورتی اجلاس منعقد کیا اور ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور پائیدار حل کے حصول کیلئے سفارت کاری کو واحد راستہ قرار دیا گیا۔

ان ممالک کے وزرائے خارجہ نے پائیدار امن و استحکام کیلئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی پاسداری کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

بیان میں سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے حملوں کی مذمت کی گئی، جن میں حوثی ملیشیا کی جانب سے کیے گئے حالیہ حملے بھی شامل ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں