پی ٹی آئی کا لانگ مارچ: پنجاب حکومت نے فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کر دی

ٹیک Sep 23, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کو ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں پنجاب حکومت نے راولپنڈی، اٹک، جہلم اور میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی ہے۔محکمۂ داخلہ پنجاب نے خط میں راولپنڈی میں فوج کی تعیناتی بھی مانگی ہے، ان علاقوں میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی 5 اکتوبر تک مانگی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے درخواست دی ہے، معاملہ پنجاب کابینہ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف میں زیرِ بحث آیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے پنجاب اور سندھ سے 18 ہزار پولیس اہلکار مانگ لیے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس سے 16 ہزار جبکہ سندھ پولیس سے 2 ہزار اہلکار مانگے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ سے 3 ڈی آئی جیز، 7 ایس ایس پیز اور 18 ایس پیز بھی طلب کیے گئے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں