
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرگودھا ڈسٹرکٹ جیل سے 15 سال بعد رہائی پانے والےکو پروٹوکول دینے پر پیرا فورس افسر سمیت 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سرگودھا ڈسٹرکٹ جیل سے 15 سال بعد رہائی پانے والے شخص کو شاندار پروٹوکول دیا گیا۔
پیرا فورس کے انفورسمنٹ افسر سمیت 4 اہلکار سرکاری گاڑیاں لے کر ڈسٹرکٹ جیل پہنچے اور رہائی پانے والے شخص کو گھر تک لے جایا گیا۔
صرف اتنا ہی نہیں بلکہ رہائی پانے والے شخص پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاورکی گئیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پروٹوکول دینے پر پیرا فورس کے انفورسمنٹ افسر سمیت 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے محکمانہ انکوائری کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
