کسی میں اخلاقی جرأت ہے تو وہ استعفیٰ دے: لطیف کھوسہ

ٹیک Nov 16, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ نے سلمان اکرم راجہ کے من پسند افراد سے ملاقاتوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی میں اخلاقی جرأت ہے تو وہ استعفیٰ دے دے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ منظورِ نظر وہ ہوتے ہیں جو میڈیا پر آتے رہتے ہیں، میں تو میڈیا پر نہیں آتا۔


اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کی حد تک پشاور ہائی کورٹ میں ہمارے کیسز پر سماعت نہیں ہو گی، ہمیں فریق بنانے کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے علاوہ آرٹیکل 199 کے تحت کیسز پشاور ہائی کورٹ میں چلیں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں