وزیراعظم شہبازشریف دورۂ سعودی عرب مکمل کرکے قطر روانہ 

جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف دورۂ سعودی عرب مکمل کرکے قطر روانہ  ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے

عی Apr 16, 2026 IDOPRESS

جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف دورۂ سعودی عرب مکمل کرکے قطر روانہ ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق دوحہ میں وزیراعظم کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوگی،وزیراعظم قطر کے بعد وفد کے ہمراہ ترکیے بھی جائیں گے۔

یادرہے کہ وزیراعظم شہبازشریف گزشتہ روز اہم دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جدہ میں سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی۔ قصر السلام پہنچنے پر شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔

سعودی عرب کے دورے پر موجود پاکستان کے وزیر اعظم شہبازشریف جدہ سے مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال مدینہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان کیا۔

اس کے بعد وزیراعظم نے وفد سمیت روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور ملک و قوم کے لیے دعائیں کی گئیں، اس موقع پر روضہ کے دروازے خصوصی طورپر کھولے گئے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں