مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کیلئے کام کرنے والے عرفان نامی ایجنٹ کو گرفتار کرلیاگیا، راولا کوٹ پولیس نے

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کیلئے کام کرنے والے عرفان نامی ایجنٹ کو گرفتار کرلیاگیا، راولا کوٹ پولیس نے راایجنٹ کو گرفتار کیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آئی جی آزادکشمیرکا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ را کا ایجنٹ عرفان حساس تنصیبات کی تصاویر اور ویڈیو ریکارڈ کر رہا تھا،دشمن ایجنٹ سوشل میڈیا کے ذریعے معلومات فراہم کرتاتھا،ان کاکہناتھا کہ حساس معلومات کو دشمن تک پہنچایا جارہا تھا، راکا ایجنٹ اپنے مذموم عزائم سے معصوم لوگوں کو نشانہ بناتا رہا۔
لیاقت علی ملک کاکہناتھا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا، کشمیر کی سرزمین کا تقدس کسی صورت پامال نہیں ہونے دیں گے،انہوں نے کہاکہ راکا ایجنٹ سوشل میڈیا کے ذریعے کام کر رہا تھا، راایجنٹ دشمن کو حساس لوکیشنز شیئر کررہا تھا، دشمن کو واضح پیغام ہے کہ ہر محاذپر مقابلے کیلئے تیار ہیں۔
