
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے سے منسلک سمجھے جانے والے خبر رساں اداروں نے اردن میں امریکی اڈوں پر میزائل حملوں کی اطلاع دی ہے۔
بی بی سی فارسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن میں جدید امریکی ایف-35 لڑاکا طیاروں کے ہینگرز کو خیبر شکن ٹھوس ایندھن والے میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی نے پاسدارانِ انقلاب کے حوالے سے کہا کہ ’علاقے میں امریکی فضائی اور بحری اڈوں پر 21 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔‘
خبر رساں ادارے نے ان حملوں اور ان کے بعد ہونے والے دھماکوں سے منسوب ویڈیوز بھی شائع کی ہیں تاہم بی بی سی فی الحال آزادانہ طور پر ان تصاویر کی تصدیق کرنے سے قاصر ہے۔
