ملک کے بالائی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

عی Jun 11, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے 10 تا 15 جون ملک کے بالائی علاقوں میں سیلابی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ممکنہ بارش کے باعث مقامی سطح پر اچانک سیلابی صورتحال کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث ندی نالوں اور برساتی آبی گزرگاہوں میں اچانک طغیانی کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے چترال، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام اور مانسہرہ میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ خطرے سے دوچار علاقوں کے مکین مقامی انتظامیہ اور موسمی ایڈوائزری پر عمل کریں، بروقت معلومات کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کا استعمال کریں، این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت کر دی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں