بھارتی کرکٹر ابھیشک  پوریل پر شادی کا جھانسہ دے کر تعلقات اور ہراسانی کے الزامات

عی Jun 25, 2026 IDOPRESS

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے ایک اور کرکٹر پر شادی کا جھانسہ دے کر تعلقات قائم کرنے اور ہراسانی کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

بھارتی کرکٹر ابھیشک پوریل کے خلاف مغربی بنگال کے ضلع ہوگلی کے موگرا تھانے میں ایک خاتون اور ان کی والدہ نے شکایت درج کروا دی۔

شکایت میں الزام عائد کیا گیا کہ مذکورہ کرکٹر نے شادی کا وعدہ کرکے 3 سال تک تعلقات قائم رکھے اور بعدازاں شادی سے انکار کر دیا، اس کے علاوہ خاتون نے کرکٹر پر تشدد اور دھمکیوں کے الزامات بھی عائد کئے ہیں۔


پولیس کے مطابق شکایت موصول ہونے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں