آزادکشمیر کی صورتحال سے متعلق فضل الرحمان کوئی لائحہ عمل نکالتے ہیں تو یہ اچھی بات ہوگی: خواجہ آصف

عی Jul 4, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وہ آزاد کشمیر میں جاری کشیدگی سے نکلنے کے حامی ہیں، مولانا فضل الرحمان اگر بات چیت کرتے ہیں اور کوئی لائحہ عمل نکالتے ہیں تو یہ اچھی بات ہوگی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موجود کشمیری مہاجرین کی بے شمار قربانیاں ہیں، مہاجرین نے پاکستان اور کشمیر کے لیے قربانیاں دیں، مہاجرین کو نشستوں سے محروم کرنا درست عمل نہیں۔

خواجہ آصف نےکہا وہ کشمیریوں کو 3 حوالوں سے جانتے ہیں، ایک وہ کشمیری ہیں جو 75 سال سے مقبوضہ کشمیر میں قربانیاں دے رہے ہیں، ان کشمیریوں کی پاکستان سے لازوال محبت ہے، مقبوضہ کشمیر میں دی جانے والی قربانیاں کسی بھی آزادی کی تحریک میں سب سے نمایاں ہیں۔

وزیردفاع نے کہا میر ا نقطہ نظر ہے 1947 کے بعد سے جتنی قربانیاں مقبوضہ کشمیر میں دی گئیں اتنی یہاں نہیں دی گئیں، موجودہ آزاد کشمیر کے رہنے والوں کو گھر بیٹھے ازادی ملی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا مولانا فضل الرحمان کی ثالثی کے حوالے سے اسمبلی کے فلور پر بیان دے چکا ہوں،مولانا فضل الرحمان ثالثی کےلیے جو کردار ادا کریں انہیں خوش امدید کہوں گا، تمام فریق اگر اتفاق کر لیتے ہیں تو میں بھی حامی بھروں گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں