مالی سال 26-2025 میں تجارتی خسارہ 39 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گیا: ادارہ شماریات

عی Jul 4, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی ادارہ شماریات نے مالی سال 26-2025 کے تجارتی اعداد و شمار جاری کردیئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 26-2025 میں تجارتی خسارہ 39 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال تجارتی خسارے میں21.57 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ وفاقی حکومت نے مالی سال 26-2025 کے لیے تجارتی خسارےکا ہدف 29 ارب92 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز مقرر کیا تھا۔

جون 2026 میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 63.76 فیصد کا اضافہ ہوا، سالانہ بنیادوں پر جون میں تجارتی خسارہ 57.11 فیصد بڑھ گیا اور گزشتہ ماہ جون میں تجارتی خسارہ 4 ارب 52 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں