عاقب جاوید نے شان مسعود کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹانے کی وجوہات بتا دیں

عی Jul 7, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کچھ عرصہ پہلے شان مسعود کی کپتانی سے متاثر ہوکر انہیں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ بھی بنادیا گیا اور آج انہیں ٹیسٹ کپتانی سے ہی فارغ کردیا گیا،ان فیصلوں کے پیچھے منطق کیا ہے؟ ڈائریکٹر ہائی پروفائل سینٹرعاقب جاویدنے بتا دی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کاکہناتھا کہ شان مسعود بطور کپتان2سال سےزائد عرصہ رہے، اکتوبر2024میں ،میں ان کو جوائن کیا تھا،انگلینڈ کیساتھ سیریز جاری تھی،اس کے بعد ایسی صورتحال آئی کہ آپ نے ہوم سیریز میں اچھا پرفارم کیا اور کسی ٹیم سے نہیں ہارے، چاہے وہ ٹیسٹ،ون ڈے یا ٹی ٹوئنٹی سیریزہے،مسئلہ یہ ہے کہ جب آپ باہر جاتے ہیں، حال ہی میں بنگلہ دیش سے دونوں ٹیسٹ ہار گئے،شکست کو آپ صرف کپتان پر نہیں ڈال سکتے ، اس میں سلیکٹرز کابھی کردار ہے،ٹور کے دوران کپتان اور کوچ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اچھا کمبی نیشن بنائے،پلینگ الیون اچھی بنائے،دوسرا ٹاس پر کیا فیصلہ ہونا چاہئے۔

کچھ عرصہ پہلے شان مسعود کی کپتانی سے متاثر ہوکر انہیں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ بھی بنادیا گیا اور آج انہیں ٹیسٹ کپتانی سے ہی فارغ کردیا گیا ۔۔ فیصلوں کے پیچھے منطق کیا ہے؟ pic.twitter.com/X5sLLekJ7x

— Geo News Urdu (@geonews_urdu) July 5,2026

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں