وزارت خزانہ نے مالی سال 2026-27 کیلئے فنڈز اجرا ءکی حکمت عملی جاری کر دی

عی Jul 8, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خزانہ نے مالی سال 2026-27 کے دوران ترقیاتی منصوبوں اور جاری اخراجات کے لیے بجٹ فنڈز کے اجراء کی حکمت عملی جاری کر دی۔

نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ حکمت عملی پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ اور فنانشل مینجمنٹ اینڈ پاورز آف پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسرز رولز کے تحت جاری کی گئی ہیں۔

دستاویز کے مطابق پی ایس ڈی پی کے فنڈز سہ ماہی بنیادوں پر جاری کیے جائیں گے، پہلی سہ ماہی میں مجموعی ترقیاتی بجٹ کا 15 فیصد، دوسری سہ ماہی میں 20 فیصد، تیسری سہ ماہی میں 25 فیصد جبکہ چوتھی سہ ماہی میں 40 فیصد فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

وزارت خزانہ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ غیر ملکی کرنسی کے روپے کور سے متعلق تمام اخراجات کے لیے متعلقہ اداروں کو وزارت اقتصادی امور اور فنانس ڈویژن سے پیشگی بجٹ مختص کرانا ہوگا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں