قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی  میں  یومِ استحصالِ کشمیر  کا انعقاد، پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی شرکت 

عی Aug 6, 2026 IDOPRESS


دبئی (طاہر منیر طاہر) بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو کئے گئے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات، جن کا مقصد بھارت کے غیر قانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر (IIOJK) کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل کرنا تھا، کےحوالے سے قونصلیٹ جنرل پاکستان، دبئی میں یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اور کشمیری برادری کے اراکین نے شرکت کی۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے قونصل جنرل، حسین محمد نے کہا کہ یہ دن کشمیری عوام کی تکالیف، قربانیوں اور ان کی غیر متزلزل جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے مشکل ترین حالات کے باوجود غیر معمولی جرات، استقامت اور عزم کا مظاہرہ کرنے والے کشمیری عوام کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔


قونصل جنرل نے کہا کہ 5 اگست 2019 محض ایک تاریخ نہیں بلکہ ایک ایسا موڑ تھا جس نے جموں و کشمیر کے تنازع کو ایک نہایت تشویشناک مرحلے میں داخل کر دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات نہ تو جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل کر سکتے ہیں اور نہ ہی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو کمزور کر سکتے ہیں۔


انہوں نے کہاکشمیر محض زمین کا ایک ٹکڑا نہیں بلکہ ایک تاریخ، ایک شناخت اور لاکھوں انسانوں کی امیدوں اور امنگوں کا مظہر ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر کا تنازع طاقت یا یکطرفہ اقدامات سے حل نہیں ہو سکتا، بلکہ اس کا منصفانہ اور پائیدار حل صرف بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہی ممکن ہے۔


قونصل جنرل نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے غیر متزلزل مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کشمیری عوام کا رشتہ مشترکہ تاریخ، ثقافت، اخوت اور مشترکہ جدوجہد پر مبنی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں