وزیراعلیٰ مریم نواز کی چین کے صوبے سنکیانگ کے پارٹی سیکرٹری چن شیاوجیانگ سے ملاقات

عی Aug 26, 2026 IDOPRESS

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چین کے صوبے سنکیانگ کے پارٹی سیکرٹری چن شیاوجیانگ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر کمیونسٹ پارٹی سنکیانگ یغور کے ڈپٹی سیکرٹری ہی ژونگ یو،کمیونسٹ پارٹی کے ہیڈ آف پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ وانگ جین زن، ایگزیکٹو وائس گورنر آف سنکیانگ یغور زانگ ینگ چن اورصوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کمیونسٹ پارٹی لی کی یونگ بھی موجود تھے۔

صوبے سنکیانگ کے پارٹی سیکرٹری چن شیاو جیانگ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیکرٹری چن شیاوجیانگ کا پرتپاک خیرمقدم پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں زراعت، آبپاشی اور لائیو سٹاک سمیت مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر زراعت کے فروغ کیلئے جدید ترین ایریل وہیکل، جدید واٹر لیولنگ اور ڈیجیٹل کراپ مانیٹرنگ اختیار کرنے پربھی اتفاق کیا۔ ملاقات میں ایگریکلچر ایریگیشن، میکانائزیشن اور لائیوسٹاک کے شعبے کے تعاون کے امکانات پرتفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں