
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پمزہسپتال آتشزدگی واقعے پر ضلعی انتظامیہ نے 8رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انکوائری کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کریں گے،کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے ڈی جی اور ایس پی سٹی کمیٹی میں شامل ہیں، اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر آئی نائن اور ڈی جی سی ڈی اے بھی کمیٹی میں شامل ہیں،انکوائری کمیٹی تحقیقات کے بعد24گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔
آج صبح اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ہوگئے۔
پمز ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت نرسری میں 16 بچے تھے، آگ لگنے سے 15 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو بچا لیا گیا۔
