جس وقت آگ لگی عملہ انکیو بیشن سینٹر میں نہیں تھا، والدین کا الزام

عی Aug 26, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پمزہسپتال میں آتشزدگی کے واقعہ میں نومولود بچوں کی اموات پر والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ جس وقت آگ لگی عملہ انکیو بیشن سینٹر میں نہیں تھا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پمزہسپتال میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین غم سے نڈھال ہیں، انہوں نے بچوں کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کرنے کا مطالبہ کردیا،والدین نےہسپتال انتطامیہ کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔

والدین کاکہناتھا کہ نرسری میں نہ گائنی ڈاکٹر موجود تھی ، نہ ہی کوئی دوسرا عملہ،والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ این آئی سی یو کا دروازہ بھی لاک تھا، واقعہ کے 2گھنٹے بعد ریسکیو اور4گھنٹے بعد پولیس پہنچی،ان کا مزید کہناتھا کہ جس وقت آگ لگی عملہ انکیو بیشن سینٹر میں نہیں تھا۔

کتنی اندوہناک اور دردنگ گفتگو ہے اس ماں کی ۔۔۔ پمز اور ریسکیو آپریشن کے خلاف بھی بہت بڑی چارج شیٹ ہے افسوس صد افسوس pic.twitter.com/V30EcCCDOv

— Saqib Bashir (@saqibbashir156) August 26,2026

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں