پمز نرسری آتشزدگی، وفاقی وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ، سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

عی Aug 26, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر مختلف سیاسی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آیا ہے، فواد چودھری نے وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے پمز ہسپتال کے بچوں کے وارڈ میں آتشزدگی کے واقعے میں بچوں کی ہلاکت پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

بچوں کی وارڈ میں آتشزدگی سے بچوں کی جان جانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے وزیر صحت مصطفیٰ کمال کو استعفی دیں، اتنے بڑے اور اندوہناک واقعہ کی ذمہ دار انتظامیہ کے خلاف سخت کاروائ ہونی چاھئے، صرف معطلی اور ٹرانسفر کوئ سزا نہیں ہو گی۔۔ وفاقی وزیر اس انتہائ دردناک واقعہ پر بر الذمہ قرار… https://t.co/9eTDzVW8J0

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 26,2026

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پمز میں آتشزدگی کے باعث نومولود بچوں کی جانوں کا ضیاع ایسا درد ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، یہ صورتحال ناقابلِ برداشت ہے۔

انہوں نے واقعے کو محض غفلت سے بڑھ کر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شرمناک اور ناقابلِ معافی ہے، ذمہ داران کا فوری احتساب ہونا چاہیے۔

Newborn babies losing their lives in a fire at PIMS is pain beyond words. Absolutely unbearable.


This is beyond negligence. It is shameful and unforgivable. Accountability must be immediate. Heads must roll. Please do not hide behind another inquiry committee. Enough of…

— Dr. Sharmila Sahibah Faruqui (Phd) s.i (@sharmilafaruqi) August 26,2026

شرمیلا فاروقی نے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور انہیں کسی صورت جواب دہی سے بچنے نہ دیا جائے۔

اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 14 نومولود بچے جاں بحق

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے پر ایک اور انکوائری کمیٹی بنا کر معاملے کو دبانے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے، اب صرف اظہارِ افسوس اور تعزیتی بیانات کافی نہیں، ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

واضح رہے کہ پمز اسپتال میں بچوں کی نرسری میں آگ لگنے سے چودہ نومولود بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

واقعے کو محض حادثہ قرار دے کر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، شیری رحمان


پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ بچوں کو کھونے والے والدین کا غم الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، نومولود بچوں کی جانوں کا ضیاع انتہائی تکلیف دہ اور ناقابلِ برداشت ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ پمز ہسپتال کی نرسری میں پیش آنے والے ایسے دلخراش واقعے کو محض حادثہ قرار دے کر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ سوال یہ ہے کہ نومولود بچوں کی حفاظت کے لیے مقررہ حفاظتی انتظامات کہاں تھے؟

نائب صدر پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر کسی قسم کی کوتاہی ثابت ہوتی ہے تو ذمہ داروں کو جواب دہی سے مستثنیٰ نہیں ہونا چاہیے۔ نومولود بچوں کے ضیاع کا کوئی ازالہ ممکن نہیں، تاہم ایسے سانحات کی روک تھام کے لیے مؤثر احتساب ناگزیر ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں