
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ شہریوں کو وجہ بتائے بغیرآف لوڈ کرنے پرحکام پر برہم ہو گئی،جسٹس ایاز شوکت نے کہاکہ جسٹس افسر نے شہری کو آف لوڈ کیا، وہ خود کیوں نہیں آئے،اگلی سماعت پر متعلقہ افسر کو پیش کریں اور سرٹیفکیٹ بھی لائیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ملائیشیا جانے والے شہری کو آف لوڈ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔
شہریوں کو وجہ بتائے بغیرآف لوڈ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ برہم ہو گئی،جسٹس ایاز شوکت نے کہاکہ جسٹس افسر نے شہری کو آف لوڈ کیا، وہ خود کیوں نہیں آئے،اگلی سماعت پر متعلقہ افسر کو پیش کریں اور سرٹیفکیٹ بھی لائیں۔
انویسٹمنٹ اور وزٹ ویزہ کو ایک جیسا قرار دینے پر عدالت نے خاتون افسر پر اظہار برہمی کیا،جسٹس ایاز شوکت نے کہاکہ رپورٹ میں کچھ اور لکھا، روسٹرم پر کچھ اور بتایا جارہا ہے،عدالت نے کہاکہ حکام وزٹ ویزہ اور انویسٹمنٹ ویزہ کو ایک سمجھ رہے ہیں ،اپنا بیان حلفی جمع کروائیں، رپورٹ میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے۔
