
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کے پولیس وین میں بیٹھنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اور ڈرامہ بازی ملاحظہ کریں، سہیل آفریدی خود جا کر پولیس وین میں بیٹھ گئے جبکہ پولیس والے انہیں اترنے کا کہتے رہے۔
ایک اور ڈرامہ بازی ملاحظہ کریں،خود جا کر پولیس وین میں بیٹھ گئے،پولیس والے اترنے کو کہہ رہے ہیں،اپنے گارڈذ کو اپنا ڈرامہ بلاک کرنے پر جھاڑ کر پرے کردیا،فرمائشی اور سستی ایکٹینگ انکو عزت دے رہے ہیں لیکن یہ اسکے لائق ہی نہیں https://t.co/CXVeRGAu0u
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) September 14,2026
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی نے اپنے گارڈز کو اپنا ڈرامہ بلاک کرنے پر جھاڑ کر پرے کردیا۔ سہیل آفریدی فرمائشی اور سستی ایکٹنگ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں عزت دے رہے ہیں لیکن یہ اس کے لائق ہی نہیں۔ تاحدِ نظر عوام کی اصلیت دیکھ لیں۔ جگہ جگہ گاڑی روک کر عوام کو خوار کیا جا رہا ہے، جبکہ یوٹیوبرز اور گارڈز سے خطاب کیا جا رہا ہے۔
