ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر  2026،  سفیر شفقت علی خان نے  پاکستان پویلین کا افتتاح کردیا 

عی Sep 15, 2026 IDOPRESS

دبئی (طاہر منیر طاہر) ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر (ADIBF) 2026 میں پاکستان پویلین کا افتتاح ابوظہبی کے ایڈنک (ADNEC) سینٹر میں سفیر شفقت علی خان نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان کی اشاعتی اور ادبی برادری کے نمائندوں نے شرکت کی، جن میں نیشنل بک فاؤنڈیشن پاکستان (NBF) کے ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز مراد علی مہمند، ’بک کارنر پاکستان‘ کے ڈائریکٹر عمار شاہد اور سرمد خان شامل تھے۔


پاکستان پویلین میں ایسی مطبوعات کا متنوع مجموعہ پیش کیا گیا ہے جو پاکستان کے ادبی، تعلیمی، ثقافتی اور فکری ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔ اس میں NBF، بک کارنر پاکستان اور دیگر ممتاز پاکستانی پبلشرز کی کتابیں شامل ہیں، جن میں اردو اور انگریزی ادب، بچوں کی کتب، تعلیم، تاریخ، ثقافت، مذہب، شاعری، فکشن، سوانح حیات اور عصری تخلیقات شامل ہیں۔


افتتاح کے بعد، سفیر شفقت علی خان نے پویلین کا دورہ کیا اور شریک پبلشرز سے بات چیت کی۔ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستانی ادب کے فروغ کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا اور متحدہ عرب امارات (UAE) میں پاکستان کی ادبی اور ثقافتی موجودگی کو مستحکم کرنے کے لیے سفارت خانے کی حمایت کا اعادہ کیا۔ سفیر نے میلے کے منتظم ادارے 'ابوظہبی عربک لینگویج سینٹر' (ALC) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب سعید حمدان التنیجی سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے ادب، اشاعت، ترجمہ، تعلیم اور ثقافتی تبادلے کے شعبوں میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ سفیر نے سالانہ بک فیئر کے ذریعے دنیا بھر کے پبلشرز، مصنفین اور ثقافتی اداروں کو یکجا کرنے میں ابوظہبی عربک لینگویج سینٹر کی کوششوں کو سراہا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں