یوکرین جنگ میں معمولی غلط فہمی بڑے تصادم کا سبب بن سکتی ہے، جیرڈ کشنر

عی Nov 26, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی اور داماد جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ میں معمولی غلط فہمی کسی بڑے تصادم کا سبب بن سکتی ہے۔

اپنے بیان میں جیرڈ کشنر نے کہا کہ یوکرین تنازع پراکسی وار کی شکل اختیار کر چکا ہے، مشرقی یوکرین کے علاقوں کا تنازع مذاکرات میں بڑی رکاوٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپ نے جنگ کے دوران روس سے 250 ارب ڈالر کا ایندھن خریدا، یورپ نے یوکرین کی امداد سے زیادہ رقم روس کو ادا کی ہے۔

جیرڈ کشنر کا مزید کہنا تھا کہ روس سے توانائی خریدنے پر یورپی ممالک منافقت کر رہے ہیں، پوتن اور روسی ٹیم سے طویل مذاکرات کے باوجود علاقائی تنازع تعطل کا شکار ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں