مفرور ملزم کی گرفتاری تک قتل کا ٹرائل روکنا غیر قانونی قرار  

عی Nov 26, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی ایک ملزم کے مفرور ہونے پر پورے قتل کیس کی کارروائی اس کی گرفتاری تک غیر معینہ مدت کے لیے روکنا غیر قانونی ہے، عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے حاضر ملزمان کے خلاف مقدمے کی کارروائی قانون کے مطابق جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد ابن عزیز نے مجرمانہ نظرثانی درخواست پر فیصلہ جاری کیا، درخواست گزار محمد عرفان نے ایڈیشنل سیشن جج منڈی بہاؤالدین کے 8 ستمبر 2025 کے حکم کو چیلنج کیا تھا، جس میں مرکزی ملزم ارسلان عرف چوچی شاہ کی گرفتاری تک قتل کیس کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں