ایران اور امریکہ کے درمیان حملے روکنے اور دوحہ میں مذاکرات کرنے پر ’اتفاق‘ ہو گیا: امریکی میڈیا کا دعویٰ

بڑا ڈیٹا Jun 29, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی اشاعتی ادارے ایگزیوز نے خبر دی ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان خلیجِ فارس میں حملے روکنے اور آئندہ چند دنوں میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں براہِ راست مذاکرات کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

بی بی سی اردو کے مطابق اتوار کی شام ایگزیوز کے رپورٹر باراک راوِد نے ایک سینیئر امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکہ اور ایران نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کیا ہے۔ ’اہلکار کا کہنا ہے کہ دونوں فریق منگل کو اپنے اختلافات کے حل کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کریں گے، جہاں آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات زیرِ بحث آئیں گے۔‘


ایگزیوز کے مطابق مذاکرات کا مرکز آبنائے ہرمز ہو گا۔ ایران نے امریکہ کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا ذمہ دار آبنائے ہرمز کے انتظام میں امریکی مداخلت کو قرار دیا ہے۔


دوسری جانب خبر رساں ادارے روئٹرز نے بھی امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ امریکہ اور ایران ایک دوسرے پر حملے نہیں کریں گے اور جہازوں کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت ہو گی۔


امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ’مفاہمتی یادداشت کے تمام حصوں پر تکنیکی مذاکرات جاری رہیں گے۔ فی الحال دونوں فریق پیچھے ہٹ جائیں گے اور جہاز آزادانہ طور پر نقل و حرکت کر سکیں گے۔‘


عراق کے دورے کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ امریکہ کے ساتھ مفاہمت کے تحت آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھلا رکھنے کی ذمہ داری ’صرف‘ تہران پر عائد ہوتی ہے، اور کسی بھی قسم کی مداخلت اس عمل میں خلل ڈال سکتی ہے اور کشیدگی میں اضافہ کر سکتی ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں