
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے ہیلی کاپٹر حادثے میں 14 سعودی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے راس تنورہ میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جس میں 14 سعودی شہری جان کی بازی ہار گئے۔
Deeply saddened by the tragic helicopter crash in Ras Tanura that claimed the precious lives of 14 Saudi nationals.
On behalf of the people and Government of Pakistan,I extend our heartfelt condolences to the Custodian of the Two Holy Mosques,His Majesty King Salman bin…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 29,2026
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور سعودی عرب کے برادر عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔
