لاہور میں 3 سال قبل پسند کی شادی کرنے والے شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

بڑا ڈیٹا Jun 30, 2026 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں تین سال قبل پسند کی شادی کرنے والے شخص نے بیوی کو تشدد کر کے قتل کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی مین بازار میں ملزم امان اللہ نے اپنی بیوی کلثوم کو ڈنڈا مار کر قتل کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مقتولہ سے تین سال قبل پسند کی شادی کی جبکہ اُن کا دو سال کا بیٹا بھی ہے۔ ملزم نے بتایا کہ واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا تاہم ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں