
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی کے علاقے کورنگی کی رہائشی خاتون نے اپنے پڑوسی پر تیزاب پھینکنے کا الزام عائد کیا ہے۔
کورنگی کی رہائشی خاتون نے ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ پڑوسی کی ٹنکی بھرنے سے اس کے گھر میں پانی آتا تھا، متعدد بار شکایت کی لیکن مسئلہ حل نہ ہوا۔ پڑوسی کافی عرصے سے ہراساں بھی کررہا تھا، ملزم کے خلاف ایک ایف آئی آر پہلے ہی درج ہے۔21 جون کو گھر سے باہر نکلی تو پڑوسی تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا، واردات میں ملزم کی اہلیہ بھی شامل ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کرا رکھے ہیں، خاتون پر مبینہ تیزاب پھینکنے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، متاثرہ خاتوں کو برنس وارڈ میں داخل کیا گیا تھا، ملزمان کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔
