مانچسٹر میں نیزہ بازی کا شاندار مقابلہ، برطانیہ بھر سے گھڑ سواروں کی بھرپور شرکت

بڑا ڈیٹا Jul 7, 2026 IDOPRESS


پیرس ( زاہد مصطفیٰ اعوان ) مانچسٹر میں روایتی نیزہ بازی کے شاندار مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جہاں برطانیہ کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے ماہر گھڑ سواروں اور شائقین نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ اس رنگا رنگ اور ثقافتی کھیل کے انعقاد نے حاضرین کے دل جیت لیے۔


تقریب کے مہمانِ خصوصی برطانوی پارلیمنٹ کے رکن افضل خان تھے، جنہوں نے مقابلوں کا افتتاح کیا اور شرکاء کی مہارت، جذبے اور کھیل سے وابستگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ثقافتی اور روایتی کھیل مختلف برادریوں کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں۔


مقابلوں میں مانچسٹر کے علاوہ برمنگھم، بریڈفورڈ، لندن، بولٹن اور برطانیہ کے دیگر شہروں سے بڑی تعداد میں گھڑ سواروں اور شائقین نے شرکت کی۔ نیزہ بازوں نے گھڑ سواری اور نیزہ بازی کی شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔


شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے مقابلوں کا انعقاد باقاعدگی سے کیا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کو اپنی روایتی ثقافت اور کھیلوں سے جوڑے رکھا جا سکے۔


تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں، جبکہ شرکاء اور مہمانوں نے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں