خوشاب: سوئمنگ پول کی صفائی کے دوران کرنٹ لگنے سے مزدور باپ بیٹا جاں بحق

بڑا ڈیٹا Jul 7, 2026 IDOPRESS

خوشاب(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے شہر خوشاب میں سوئمنگ پول کی صفائی کے دوران کرنٹ لگنے سے مزدور باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ قائد آباد میں پیش آیا، سوئمنگ پول کی صفائی کے دوران بجلی کی موٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث کرنٹ آگیا۔

حکام نے بتایا ہے کہ کرنٹ لگنے سے باپ اور 15 سالہ بیٹا موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں