ہوپ پنجاب کے17ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا

بڑا ڈیٹا Aug 26, 2026 IDOPRESS

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہوپ پنجاب کے17ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا ، مرکزی چیئرمین ہوپ پاکستان کے مضبوط ترین امیدوار محمد شاہد رفیق کاغذات جمع نہیں کرا سکے ۔

تفصیلات کے مطابق کاغذات جمع کرانے کا وقت9بجے تھا شاہد رفیق نے کاغذات حاصل کیے تھے مگر طے شدہ وقت پر جمع نہیں کرا سکے۔ چیئرمین ہوپ ناصر خان نے چیئرمین الیکشن کمیشن کو وقت بڑھانے کی درخواست کی ۔شاہد رفیق نے بھی ای میل کی۔چیئرمین الیکشن کمیشن اصغر شیخ کا مؤقف ہے ڈی جی ٹی او سے جو کاغذات وصولی سمیت الیکشن شیڈول منظور ہوا ہے عملدرآمد کا پابند ہوں آئندہ 2 سال کے لیے مرکزی چیئرمین پنجاب سے آنا ہے شاہد رفیق اور امتیاز الرحمٰن چودھری کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کی توقع کی جا رہی تھی ۔

شاہد رفیق کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود ہی کاغذات جمع نہیں کرائے وہ الیکشن لڑنا ہی نہیں چاہتے۔ الیکشن کمیشن نے بتایا مجھے بھی انہوں نے کہا تھا میں الیکشن نہیں لڑوں گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں