پمز ہسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے نومولود بچوں کی اموات، وزیراعظم کا نوٹس

بڑا ڈیٹا Aug 26, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے پمز ہسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے نومولود بچوں کی اموات پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق وزیراعظم نے آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو فوری تحقیقات کی ہدایات دے دی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ ایسی صورتِ حال ناقابلِ تلافی ہے، واقعے کے محرکات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور ذمے داران کا تعین اور سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ اس واقعے پر دل رنجیدہ ہے، والدین کے اس دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔


آج صبح اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ہوگئے۔

پمز ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت نرسری میں 16 بچے تھے، آگ لگنے سے 15 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو بچا لیا گیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں