کشیدگی میں کمی کی کوششیں: قطری وزیراعظم آج ایران کا دورہ کریں گے

بڑا ڈیٹا Aug 27, 2026 IDOPRESS

دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آج ایران کا دورہ کریں گے۔

قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قطری وزیراعظم آج ایران کے دورہ کے دوران کشیدگی کم کرنے پر بات چیت کریں گے، شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کی ایرانی حکام سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قطر نے ایران امریکا کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایرانی حکام سے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزارت خارجہ کے مطابق آبنائے ہرمز میں جنگ سے پہلے کی صورتحال کی بحالی زیرغور آئے گی، قطر ایران امریکا مذاکرات میں ثالثی کا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں