
لاہور(ڈیلی پاکستان اان لائن)لندن میں لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز سابق وزیراعظم اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسکائی اسپورٹس سے باضابطہ احتجاج کیا ہے۔
یاد رہے سابق انگلش کپتان اور موجودہ سکائی سپورٹس براڈ کاسٹر مائیک ایتھرٹن نے عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان سے انٹرویو کیا جو بعد میں نشر بھی کردیا کیا گیا گیا۔عمران خان گزشتہ تین برس سے جیل میں ہیں اور گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ان کی صحت کا معاملہ خاصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
