
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سانحہ پمز پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے انکوائری کمیٹی بنائی ہے ہمیں قیاس آرائی کے بجائے اس کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فوسپاہ موبائل ایپ کی لانچنگ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے پمز حادثہ کی تحقیقات کے لیے انڈی پینڈنٹ انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی کل تک عبوری انکوائری رپورٹ آجائے گی اور بہت ساری چیزیں کلیئر ہو جائیں گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے انتخاب پر ہماری سیاسی ٹیم بہتر جواب دے سکتی ہے، یہ سیاسی فیصلے ہوتے ہیں اس میں لکھے پڑھے رولز نہیں ہیں، آزاد کشمیر کا آئین اور قانون اجازت دیتا ہے تو کوئی قباحت نہیں ہے۔
