پاکستان کرکٹ بورڈ کا امام الحق کی انجری کی اعلیٰ سطح تحقیقات کا فیصلہ

بڑا ڈیٹا Aug 31, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد ایک جانب جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ اوپنر امام الحق کو لندن پہلی دستیاب فلائٹ سے پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، وہیں ان کی پنڈلی کی انجری کی اعلیٰ سطح تحقیقات بھی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 30 سال کے امام الحق جنہوں نے لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن پنڈلی میں تکلیف کی شکایت کی اور بعدازاں انہوں نے پاکستان کی پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی بلے بازی نہیں کی۔

امام الحق کی انجری کے حوالے سے میڈیا میں قیاس آرئیاں کی جارہی ہیں کہ انہیں کوئی انجری نہیں ہے اور انہوں نے غلط بیانی کی ہے۔

دوسری جانب کچھ سابق کرکٹرز نے امام الحق کی انجری کو جعلی قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے لارڈز ٹیسٹ کے دوران امام الحق کی پنڈلی کی تکلیف کا مکمل جائزہ لینے اور اس معاملے کی مکمل تحقیقات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ماضی میں بھی امام الحق کی انجری کے معاملات پر کرکٹ بورڈ کے متعدد آفیشلز تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں ۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بار کرکٹ بورڈ کی سطح پر ٹیسٹ اوپنر کے خلاف ہونے والی انکوائری کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں