
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق رکن پنجاب اسمبلی، سابق صوبائی وزیر اور(ن) لیگ کے سینئر رہنما، حاجی احسان الدین قریشی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق حاجی احسان الدین قریشی کا شمار (ن) لیگ کے دیرینہ اور وفادار رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ وہ پارٹی کے بانی کارکنوں میں شامل تھے اور طویل عرصے تک ملتان کی سیاست میں فعال کردار ادا کرتے رہے۔
مرحوم حاجی احسان الدین قریشی پنجاب اسمبلی کے رکن رہ چکے تھے جبکہ پنجاب کی صوبائی کابینہ میں صوبائی وزیر اوقاف کی ذمہ داریاں بھی انجام دیں۔
