
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 8 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی اور تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا، وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق پولیس حکام کے مطابق نوشکی کے علاقے احمد وال میں 8 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور تشدد کے بعد قتل کے افسوسناک واقعے نے علاقے میں سوگ کی فضا ءپیدا کر دی۔
