7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن

بڑا ڈیٹا Sep 7, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) 7ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا وہ تاریخ ساز دن ہے جو ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کر دیتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 1965 ء کی جنگ ہو یا تاریخ کا کوئی بھی کٹھن امتحان، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ہمیشہ دشمن کو دھول چٹائی، ایئر کموڈور سجاد حیدر کی قیادت میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے میں دشمن کے کئی طیارے زمین پر ہی تباہ کرنا ہوں یا ایم ایم عالم کاسرگودھا کے محاذ پر صرف ایک منٹ کے اندر اندر دشمن کے 5 طیارے مار گرانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

پاک فضائیہ کے یہ جری شاہین کل بھی ہمارا غرور تھے اور آج بھی فتح و کامرانی کا نشان ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں