آفتاب احمد کھوکھر کی خواشدامن کا انتقال،ایصال ثواب کیلئے جدہ میں محفل کا انعقاد

بڑا ڈیٹا Sep 7, 2026 IDOPRESS

جدہ (محمد اکرم اسد) اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و سابق قونصل جنرل جدہ سفیر آفتاب احمد کھوکھر کی خواشدامن محترمہ زاہدہ طارق فاروقی جو کچھ دن پہلے ہی بیماری کی وجہ سے انتقال فرما گئی تھیں کیلئے آفتاب کھوکھر اور انکی اہلیہ افشان کھوکھر اور انکے صاحبزادے ابراہیم کھوکھر اور موسی کھوکھر نے مرحومہ کی مغفرت اور ایصال ثواب کیلئے دعائیہ محفل کا اہتمام اور دعائے ایصال ثواب و دعائے مغفرت کی محفل منعقد کی گئی جس میں قونصل جنرل مصطفیٰ ربانی، او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب فواد شیر، کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


یاد رہے گزشتہ دنوں پاکستان میں آفتاب کھوکھر کی خوشدامن محترمہ زاہدہ طارق فاروقی کی رحلت ہوگئی وہ طویل عرصے سے بیمار تھیں۔ محفل کا آغاز قاری محمد آصف نے تلاوت کلام سے کیا جبکہ بعد ازاں انہوں نے محترمہ زاہدہ طارق فاروقی کے لئے دعائے مغفرت کی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں