
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا دلچسپ جملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
ایجبسٹن میں موجود قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے دوران بابر اعظم کو پویلین سے میدان میں جاتے ہوئے پنجابی میں ’ہنیر پے ریا اے، لائٹاں جلاؤ‘ کہتے سنا جاسکتا ہے۔
With Pakistan Test captain Babar Azam being spotted saying “hanair pe reya ae,lightan jalao [it is getting dark,turn on the lights]," the internet is having a field day,joking about how Babar is talking about the condition of Pakistan cricket. ????????????#TheCurrent #BabarAzam pic.twitter.com/naXt52Tgls
— The Current (@TheCurrentPK) September 8,2026
جس کا مطلب ہے ’اندھیرا بہت ہے، لائٹیں جلاؤ‘۔
بابر اعظم کے اس بے ساختہ اور ہلکے پھلکے انداز پر مداح خوب محظوظ ہو رہے ہیں اور ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ آج سے شروع ہوگا۔
انگلینڈ کو سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔
