وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکم ثانی پابندی عائد

بڑا ڈیٹا Sep 9, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکم ثانی پابندی عائدکردی گئی،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو احکامات جاری کردیئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کاکہنا ہے کہ پابندی کااطلاق این او سی کے حامل شیشہ کیفے پر بھی ہوگا، احکامات کے مطابق آؤٹ ڈور اور ان ڈور شیشہ کیفے پر پابندی ہوگی۔

انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کیفے کو سیل کردیا جائے گا اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں