
لاہور (طیبہ بخاری سے )جمعیت علمائے اسلام نے سرگودھا کانفرنس کی کامیابی کیلیے رابطہ مہم تیز کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) ضلع لاہور کے جنرل سیکرٹری شیر لاہور مولانا عبدالرحمٰن، سینئر نائب امیر جمال عبدالناصر، رئیس المبلغین مولانا عبدالشکور یوسف اور ضلعی ڈپٹی ناظم مالیات مولانا عبدالودود قاضی نے جے یو آئی تحصیل کنٹونمنٹ بورڈ لاہور کے امیر مولانا اشرف علی خان، جنرل سیکرٹری قاری سید طارق احمد شاہ، ناظم اطلاعات و نشریات محمد رانا عثمان، نائب امیر عمران بٹ اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ ندیم اسلم کے ہمراہ تحصیل کنٹونمنٹ بورڈ لاہور کے مختلف علاقوں اور یونٹوں کا تفصیلی تنظیمی دورہ کیا۔
