
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تین دہشت گرد مار دیے گئے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد پاسانی روڈ ادیزی خوڑ متنی، پشاور میں موجود تھے جہاں وہ پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے اور سرکاری تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں اور پاک فوج کے جوانوں نے جدید اسلحے سے لیس ہو کر جائے وقوعہ پر پہنچ کر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے گھات لگائی۔
فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس، سی ٹی ڈی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور انہیں ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
