سونے کی قیمت میں 36 فیصد کمی، کیا گولڈ مارکیٹ مزید کریش ہوسکتی ہے؟

بڑا ڈیٹا Nov 23, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں شدید گراوٹ کے باعث پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوگیا، صرف 16 روز کے دوران فی تولہ قیمت میں تقریباً 60 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ہفتے کے دوران تقریباً 10 فیصد گر گئی اور فی اونس قیمت 3 ہزار 524 سے 3 ہزار 538 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی، جو گزشتہ 14 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔ سونے کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ وار گراوٹ 8 ماہ کی بدترین کمی قرار دی گئی ہے۔

سال 2026 کے آغاز میں سونے کی قیمت 5 ہزار 600 ڈالر فی اونس سے تجاوز کرکے تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، تاہم اب عالمی قیمتیں اس ریکارڈ سے تقریباً 36 فیصد نیچے آچکی ہیں۔

ماضی میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے پر پاکستانی روپے کی قدر میں کمی مقامی قیمتوں کو سہارا دیتی تھی، تاہم اس مرتبہ روپے کی قدر مستحکم رہنے کے باعث عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا اثر براہ راست پاکستانی صرافہ بازاروں میں بھی پڑا۔

طویل مدت میں عالمی مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی خریداری قیمتوں کو سہارا دے سکتی ہے۔ ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق 2026 کی تیسری سہ ماہی میں مرکزی بینکوں نے 321 ٹن سونا خریدا، تاہم قلیل مدت میں عالمی مارکیٹ کا رجحان غیر یقینی ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں